
اسلام آباد (فن وفن کارڈیسک) اداکار سجل علی کی میزبان عامر لیاقت کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ جاری ویڈیو میں
اداکارہ میزبان عامر لیاقت کے بولنے کے انداز کی نقل اتارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ سجل کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ڈرامہ ”رنگریزا“ کا ٹائٹل سانگ گاتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے خوب سراہا۔




































