
اسلام آباد (فن و فن کار ڈیسک) ماڈل رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں پرہیز گاری سکھاتا ہے جس پر ہمیں اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنا
چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھوک اور پیاس انسان کو بہت کچھ سیکھا دیتی ہے، روزہ ہمیں ان لوگوں کی تکلیف اور درد کا احساس دلاتا ہے جن کے پاس کھانا نہیں ہوتا۔ اس لیے ہمیں اپنے پروردگار کا ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ہمیں اتنی ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔




































