
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) اداکار ہ سجل علی نے مداحوں سے کورونا وائرس کے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر احتیار کرنے
کی اپیل کردی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتیاط برتتے ہوئے اس وباءکو تیزی سے بڑھتے ہوئے روک سکتے ہیں اوروہ ہمارے گھر سے بے جا نہ نکلنے پر مبنی ہے ۔
انہوںنے اس موقع پر مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھروالوں کو اس وباءسے بجائیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے پر ہیز کریں اور ااگر باہر جانا پڑے تو ماسک لازمی پہنیں۔




































