
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ یاسرہ رضوی نے کہاکہ شادی خواہشات کی بجائے احسا س کا رشتہ ہے ۔ انہوں نے حالیہ
انٹرویو میں کہاکہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں اتنے مادیت پسند ہو چکے ہیں کہ ہر رشتے کو غرض کے ساتھ جوڑ دیا ہے جبکہ شادی خواہشات کی تکمیل کی بجائے ایک احساس اور بھروسے کا رشتہ ہے اور اگر کسی رشتے میں احساس اور بھروسہ موجود ہے تو وہ رشتہ دیر پا قائم رہنے کی ضمانت ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے اپنے والد کی بہت لاڈلی ہیں ،چھوٹے ہوتے ہوئے بہت ضدی تھیں اور ان کی ضد ان کے والد فوری طور پر پوری کرتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باپ اور بیٹی دنیا کا وہ واحد رشتہ ہے جسے بیٹی مکمل طور پر جیتی ہے۔




































