
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ لورین نے فلم ”میڈ ان چائنہ“ میں کام کرنے کو باعث فخر قرار دے دیا۔ انہوں نے فلم
کے پوسڑ کی ادھوری تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ےہ پاکستان کی پہلی فلم ہے اور اس فلم کی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ شائقین اس فلم کو سراہیں گے۔ سارہ لورین کی اس فلم میں اداکار محب مرزا، صنم سعید اور شمعون عباسی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔




































