
کراچی (فن وفنکار ڈیسک)اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹوٹے ہو ئے دل کے ساتھ عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں،انہوں نے انسٹا گرام پر
جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہتا تھا کہ ہم ابھی کوڈ19سے لڑ رہے تھے کہ جمعۃ الوداع کو کراچی میں طیارے کا افسوسناک واقعہ ہو گیا جس نے سب کو سوگ وار کردیا ہے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ طیارے میں سوار لوگ اپنے پیاروں سے عرصے بعد ملنے آرہے تھے،جن گھروں پر جہاز گرااس سے بھی کئی افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والے جمعہ کی نماز ادا کر کے آئے ہوں گے اوران گھروں میں افطار ی تیار کی جا رہی ہو گی۔
انہوں نے کہا میں ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں،آپ جہاں رہیں خوش رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔




































