
اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا ہے کہ جویریہ سعود نے راتوں رات لوگوں کے گھروں میں چیک بھیج کر انہیں ان کے حق
میں وڈیو بنانے کا بولا جو کہ لوگوں نے نہیں بنائیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”او ماں“ جو کہ مدر ڈے پر نشرہوا ان کا سکرپٹ تھا اور انہوں نے مصنف کے نام میں جویریہ سعود لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وڈیو بنانے سے قبل انہوں نے ان سے کہا کہ جن لوگوں کے پیسے رہتے ہیں وہ ادا کر دیں لیکن انہوں نے کہہ کر صاف انکار کر دای کہ ان کی طرف تو کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ اب انہوں نے راتوں رات لوگوں کے گھروں میں چیکس بھیجے ہیں اور انہیں کہا کہ ہے کہ وہ وڈیوز بنائیں اور بتائیں کی ان کا ان کے داتھ کام کا تجربہ کیسا رہا جو کہ لوگوں نے نہیں بنائیں۔





































