
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ا داکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ وہ دو بچوں کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی اختیار کریں گی۔ انہوں نے سوالات و
جوابات سیشن کے دوران کہا کہ شادی کے بعد ڈراموں میں کام شادی شدہ زندگی کو وقت دینے کی وجہ سے نہیں کر رہیں۔ انہوں نے ڈراموں میں واپسی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہجب ان کے دو بچے ہو جائیں تو وہ دوبارہ سے کام شروع کریں گی۔ صنم چوہدری 2019میں ڈرامہ سیریل” میر آبرو“ میں دکھائی دی تھیں۔





































