
اسلام آباد ( شوبز ڈیسک) اداکار خالد احمد نے ہارلم فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔فلم”انتظار“ کی ہدایت کارہ سکینہ سموں
نے خالد احمد کو فلم ”انتظار “ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ہارلم فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اگر وہ غلط نہیں ہیں تو خالد احمد پہلے پاکستانی اداکار ہیں جنہیں انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازاگیا ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔





































