
اسلام آباد (ویب ڈیسک): اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ نئے ڈراموں میں خواتین کو مضبوط دکھانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے
ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کو خود مختار دکھایا جارہا ہے اور خواتین کو مار پیٹ والے ڈراموں میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگ ڈراموں اور فلموں سے کافی متاثر ہیں اور اس کے لئے ہمیں شائقین کو مثبت سکرپٹ دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اچھے اخلاقیات کو اپنا سکیں۔





































