کراچی (ویب ڈیسک )اداکارہ حرامانی نے جنید خان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ حرامانی نے اپنے نئی ڈرامہ سیریل
”محبتیں چاہتیں “کے نئے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے ساتھی اداکار جنید خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ ایک بار پھر بہت سمارٹ لگ رہے ہیں اور ان کی اداکاری کمال کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شائقین کی پرزور فرمائش پر دونوں اداکار ایک بار پھر محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔