اسلام آباد (شوبز ڈیسک ): معروف ماڈل ارشد خان کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کر رہا ہوں۔مقامی
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج کل وہ اپنے کیفے کے چھت پر ہی ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ بھی کافی کام ہے جسکی وجہ سے انکی مصروفیت میں اضافہ ہو گیا ہے
۔واضح رہے کہ اپنی خوبصورت نیلی آنکھوں کی وجہ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ارشد خان ماڈلنگ سے پہلے چائے کے ہوٹل پرملازمت کیا کرتے تھے تاہم شہر ت ملنے کے بعد بھی انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔