
کراچی ( یاسمین شوکت /نمائندہ رنگ نو )آرٹس کونسل آف پاکستان کر اچی کی جانب سے اتوار کی شام” نیاز حلیم
( امام حسین ؓ )کا اہتمام کیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں آرٹس کونسل کے ممبر فنکاروں ،ادیبوں ،شاعروں ،دانشوروں ،رائٹرز ،صحافیوں اور زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی،جبکہ صدر احمدشاہ ،سیکریٹری اعجاز فاروقی سمیت دیگرعہدے داران اور ممبران گورننگ باڈی بھی موجود تھے ۔نیاز حلیم میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر رنگ نو چینل اور رنگ نو ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معرف فنکار امجد رانا نے کہا کہ کورونا کی وبا میں کمی کے بعد آرٹس کونسل کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔نیاز حلیم سے قبل آرٹس کونسل میں تھیٹر کا آغاز ہو ا جس میں مفت ڈرامے پیش کیے گئے ،لوگوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا تھا ۔ممبر کورننگ باڈی شکیل احمد خان نے کہا کہ آرٹس کونسل نے کورونا کو اپنے اوپر مسلط نہیں کیا ،کورونا کے دوران ہم آرٹس کونسل کے ممبران سے لاتعلق نہیں رہے ۔ہم نے آرٹس کونسل کے ممبران کے گھروں پر فون کیے ،ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کی رقوم اور راشن سے مدد کی۔ہم نے یوم آزادی کا پروگرام کیا ،تھیٹر کو آغاز ہو ا تو 50ہزار لوگوںنے اسے جوائن کیا ۔انہوں نے کہا کہ 4روزہ اردو کانفرنس دسمبر میں روٹین کے مطابق ہوگا ۔آرٹس کونسل میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے ۔
رائٹرو ڈائریکٹر محمد علی نقوی نے کہا کہ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کبھی فنکاروں کو بھوکا نہیں سونے دیا ان کے دل میں لوگوں کادرد ہے ،نیاز حلیم میں لوگوں کی بڑی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی آرٹس کو نسل کی رونقیں بھال ہو چکی ہیں ۔
براڈ کاسٹر طیبہ متین نے کہا کہ دعوت حلیم کا کریڈت احمد شاہ کو جاتا ہے ،یہی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ یہاں آئے ہیں ،آئندہ چند سال میں یہ ایک انسٹیٹیوٹ ہوگا ۔
سینئر صحافی مسرت فاروقی نے کہا کہ احمد شاہ کو سپورٹ کرتے ہیں ،آرٹس کو نسل نے ہمارے لیے ہمیشہ کی طرح آکسیجن کاکام کیا ہے ،معروف ادیبہ عالیہ امام،نعت گو شاعر عزیز الدین خاکی ،معروف نعت خواں سعید مدنی نے رنگ نو سے گفتگو آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کی خدمات کو سراہا اور نیاز حلیم کے اہتمام پر انہیں مبارک باددی ۔
انہوں نے کہا آرٹس کو نسل میں سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں ۔کراچی تھیٹر اور نیاز حلیم کا اہتمام فنکاروں ،ادیبوں اور شاعروں اور آرٹس کونسل کے تمام ممبران کیلئے اچھا سائن ہے ۔





































