
لاہور (ویب ڈیسک)فیملی عدالت کے جج نے پاکستان کی معروف گلوکارہ فرح انور کی جانب سے دائر کردہ خلع کی
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فرح انور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی ہے۔
درخواست گزار گلوکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا شوہر ذہنی مریض بن چکا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتا جھگڑتا ہے تشدد کرتا ہے، لہٰذا وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی لہٰذا اس کی شوہر سے علیحدگی کی ڈگری جاری کی جائے۔





































