
اسلام آباد(شوبز ڈیسک ): گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ کھیل کود کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ انہوں نے پارک
میں جھولے پر بیٹھے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی کوئی عمر نہیں ہوتی اس لیے آج ان کا دل جھولا جھولنے کا چاہااور انہوں نے اپنی خواہش پوری کی۔
حدیقہ کیانی نے ڈرامہ سیریل”رقیب سے“ اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا ہے جس کی کاسٹ میں اقرا عزیز، نعمان اعجاز، فریال محمود اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایت کار کاشف نثار اور اس کی لکھاری بی گل ہیں۔





































