
اسلام آباد(شوبز ڈیسک): اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ ہمیں ذہنی امراض پر مزید کام کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ
ڈپریشن کے شکار افراد کو اپنے ذہنی حالت کو چھپانے کی بجائے بتانا چاہیے تاکہ ان کی فوری مدد کی جائے۔
ماہرہ نے کہا کہ اس بیماری میں دن بدن اضافے کا سبب لوگوں کا اس بیماری سے اپنے ہی گھر والوں سے چھپانا ہے۔ ماہرہ خان نئی فلم ”نیلو فر“ میں فواد خان کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔





































