
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کر لی۔ ثنا جاوید او ر عمیر جسوال کی شادی
کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا جن میں عمران اشرف، انوشے اشرف، ارمینہ رانا خان، احمد علی بٹ، شائستہ لودھی اور دیگر نے مبارک باد دیتے ہوئے ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ثنا جاویداور عمیر جسوال کے رشتے بارے خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن عمیر جسوال نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی شادی پر جہاں ان کے مداح خوش ہیں وہاں تھوڑے حیران بھی ہیں۔
ثنا جاوید ڈرامہ سیریل”رسوائی“ میں دکھائی دی تھیں جس میں ان کے کردار ڈاکٹر سمیرا کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اداکارہ اب ڈرامہ سیریل”ڈنک“ میں بلال عباس کے ساتھ دکھائی دیں گی۔





































