
اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ لوگ دانش تیمور سے بہت ڈرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے
کہا کہ جب انہیں ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ کے لیے پیش کش ہوئی تو انہیں لگا کہ وہ یہ ڈرامہ نہیں کر سکیں گی لیکن پھر جب انہوں اس بارے لوگوں سے بات کی تو ان کے بہت سے جاننے والوں نے کہا کہ ایسا معاشرے میں ہو رہا ہے ،جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مہوش کا کردار کریں گی۔
عائزہ خان نے کہا کہ ہمیں ہر طرح کے موضوعات پر بات کرنی چاہیے اور ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے ان کی یہی کامیابی ہے کہ لوگوں نے اس پر بات کی اور نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اس پر بات بھی کی گئی اور اسے سراہا بھی گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے لوگ ان کو کہتے ہیں کہ میرے پاس تم ہو لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو دانش سے ڈرتے بھی ہیں۔ عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل” مہر پوش“ میں دانش تیمور کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اور یہ ان دونوں کا شادی کے بعد پہلا ڈرامہ ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔





































