
اسلام آباد(شوبز ڈیسک )داکارہ مریم نور نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی
کامیابیوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے ۔ اسپیشل رمضان ڈرامہ "عشق جلیبی " میں "ایشا" کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھی عام لڑکیوں کی طرح ابھی تک شادی نہ کرنے کے فیصلے پر معاشرتی دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
مریم نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کی بد قسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے کے لوگ ابھی تک لڑکیوں کی کامیابیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی جلد شادی ہوجانا بڑی کامیابی سمجھتے ہیں اور اس کی تعلیمی قابلیت اور ہنر کا ترجیح نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی بطور اداکارہ بھی اکثر شادی بارے سوالوں کا سامنا کرتی ہیں لیکن وہ خواتین کی کامیابی کا معیار جلد شادی کو نہیں سمجھتیں بلکہ اس رشتے کو نبھانے کے لئے کسی بھی خاتون کا ذہنی طور پر میچور ہونا لازمی ہے۔





































