
کراچی (شوبز ڈیسک) کہ شوبزکوخیرباد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان نے اپنی دوست اداکارہ کبریٰ خانم کو پیار بھرا پیغام بھیجا ہے۔
عائشہ کی سالگرہ پرکبری نے انہیں ، میری ببو، میری روح کی ساتھی، میری عائشہ کہتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد میں اپنی دوست کیلئے بھرپور خوشیوں کی دعا کی۔ جواب میں عائشہ نے بھی کبری کے فالوورز کو بتادیا کہ اداکارہ کو وہ کبی کہتی ہیں۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ نے لکھا، کبی، میں تم سے محبت کرتی ہوں ، میری بہن ، میری جان سونے کا دل رکھنے والی میری پیاری تم اپنی نوعیت کی واحد اور پاکستان کیلئے بہترین امپورٹ ہو۔ انہوں نے کبری کیلئے دعا کی کہ، اللہ تمہیں ہربہترین چیز سے نوازے۔





































