
لاہور( شوبز ڈیسک) فلم اسٹارریما خان نےزندگی کوایک افسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے احساس کیلئے
اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ ریما نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں ہیل پہنے بھارتی گانے پر سلو موشن ویڈیو میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ریما خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زندگی کو افسانہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔





































