
کراچی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) علاج کیلئےامریکہ گئےعمرشریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو جائیداد منتقلی
تنازع پر فلیٹ کےتیسرے فریق سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ کے روبرو معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازع سے متعلق جائیداد تیسری بیوی زرین غزل کو منتقل کرنے کے خلاف عمر شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فلیٹ کے تیسرے خریدار سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔ میرا موکل سلمان پہلے ہی ساڑھے 10 کروڑ میں فلیٹ خرید چکا ہے اور فلیٹ خریداری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔
ا نہوں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ عدالت حکم امتناعی ختم کردے۔ تاہم عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے عمر شریف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی اور نومبر کے پہلے ہفتے کیلئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔





































