
کراچی (رنگ نو ڈیسک )لیجنڈری مزاحیہ اداکارعمرشریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے( انا للہ واناالیہ راجعون ) ۔
وہ پاکستان سے ایئر ایمبولنس کے ذریعے امریکاعلاج کیلئے گئے تھے ۔امریکا کے سفر دوران ایئر ایمبولنس جرمنی میں رکی تھی کہ عمرشریف کی طبیعت کی خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا ،جہاں وہ کئی روز سے زیرعلاج تھے کہ آج کالق حقیقی سے جا ملے ۔
عمر شریف عاضہ قلب اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔عمر شریف 14کی عمر سے فن اداکاری سے منسلک ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز1974سے کیا ۔انہوں نے اپنے کیریئر میں ان گنت اسٹیج ڈرامے کئے ۔بکرافسطوں پران کا مشہور عام اسٹیج ڈرامہ تھا ۔انہوں نے نجی ٹی وی پر بھی پروگراموں کی میزبانی کی ،وہ ڈائریکٹر کے طور پر بھی جانے پہنچانے جاتے تھے ۔انہوں نے طویل عرے تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ۔





































