
لاہور(ویب ڈیسک،فوٹوفائل):لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کےمقدمے میں مسلسل عدم پیشی پراداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے
ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے عائشہ ثنا کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ایف آئی اے کو وارنٹ گرفتاری کے اندراج کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری موثررہیں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ میں نشاندہی کی کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
اداکارہ عائشہ ثنا پر معروف بزنس مین یوسف بیگ مرزا کے خاندان کو بدنام کرنے کا الزام عائد ہے، عائشہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میںمقدمہ درج ہے۔عائشہ ثنا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئیںاور وہ اپنے خلاف درج مقدمے میں مارچ 2021 سے پیش نہیں ہو رہیں۔





































