
لاہور (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کی عدالت نے مسجد وزیر خان میں ویڈیو بنانے سے متعلق کیس پر سماعت کرتے ہوئے
مقدمے کے دو نامزد ملزمان اداکارہ صباءقمر، اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد کردی ہے، جبکہ دونوں ملزمان نے عائد کی گئی فرد جرم کی صحت سے انکار کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد مقدمہ کی سماعت 14 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کرلیا ہے۔





































