
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر
جاری پوسٹ میں یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی ۔ انہوں نے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں پر اہلیہ سارہ خان اور اپنی بیٹی کا ہاتھ رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کیپشن میں اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللہ تعالی نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔





































