کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے دل کا
ٹکڑا قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اپنی ایک قریبی دوست کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ چند تصویریں شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ میرے دل کا ٹکڑا، میرا مکمل دل، میں ایسا کیا کہوں جو آج تک پہلے نہیں کہا، ایسا کیا لکھوں جو آج تک پہلے تم نے نہ پڑھا ہو، تم سب جانتی ہو۔
ادا کارہ ماہرہ خان کا اپنی قریبی دوست انسیا فیصل کے لیے مزید کہنا تھا کہ کیا آج تک یہ بات انہوں نے اپنی دوست کو بتائی ہے کہ ان کی دوست ان کی ہر دعا میں شامل ہے، یہ دوستی نہیں عشق ہے ۔ماہرہ خان کی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ دوستی کافی پرانی ہے۔