
لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔حدیقہ کیانی
کے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا،انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ کہا گیا کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حدیقہ نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لیے ہی وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔انہوں نے دعاﺅں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔





































