کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کو ملک کا
سچا ہیرو قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شکر گزار ہے جن کی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لیے وقف تھی۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستان کے سچے ہیروز میں سے ایک ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کی وجہ سے ہی ہم خطے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔آخر میں مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔