
لاہور ( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹارر میرا نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ ریشم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پرسوشل میڈیا
پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے لیے نعرہ بلند کیا تھا۔
ویڈیو میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دینے والی ریشم کا کہنا ہے، میرے بہت سارے کولیگزنے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبورکیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرورلگاﺅں،ریشم کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے فالوورز نے تبصرے کیے وہیں ان کی قریبی دوست اداکارہ میرا نے بھی دل والے ایموجیز بناتے ہوئے مبارکباد دی۔





































