
لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کاملک کی موجودہ صورتحال پر کہنا ہے کہ عوام ملک میں فورا عام انتخابات چاہتے ہیں۔اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ
ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں،انہوں نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرنے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ باد۔





































