
لاہور(شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنےمداحوں کو نصیحت کی ہے کہ کبھی اپنی ناکامی سے مایوس نہ ہوں
کیونکہ کئی دوسرے در آپ کیلئے کھل جاتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ انہیں متعدد زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ سندھی اور پشتو زبان مکمل سمجھ لیتی ہیں، مگر سندھی بولنے میں انہیں تھوڑی سی مشکل پیش آتی ہے۔ جب کہ پشتو، پنجابی، اردو اور انگریزی روانی میں بولتی ہیں۔
اادارہ نے ایک سوال پر بتایا کہ لوگوں کو کبھی کسی ناکامی یا موقع نہ ملنے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ بعض اوقات موقع نہ ملنے سے ہی انسان کے لیے دوسرے راستے کھلتے ہیں۔





































