
لاہور(اشوبز ڈیسک )اداکارہ ویناملک نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی قائل ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کا ذمہ دار
دوسروں کو نہیں ٹھہراتی ہیں اور ان سے سیکھتی ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی طبیعت میں ٹھہراو¿ آتا ہے اورغلطیوں کی گنجائش کم ہو تی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکارہ بشری انصاری سے بہت متاثر ہے، شادی میں ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اس رشتے سے ان کا اعتبار اٹھ گیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی پہلی ترجیح بچے تھے ۔اور وہ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور آرٹسٹ اپنے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہوں، روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہوں اور گھر کے کام شوق سے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہی، دودھ اور ڈرائی فروٹ کی شوقین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عشق حقیقی، والدین کی محبت اور اپنے ملک سے محبت کے علاوہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی، ذاتی طورپر مذہبی طبیعت ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ دین کی مکمل پیروی کریں۔





































