لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل متھیرا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انداز کا مذاق اڑانے
والوں کو کرارہ جواب دے دیا۔
ایک انٹرویو میںمتھیرا نے کہا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بےنظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے،پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلاول بھٹو سے عورتوں والے انداز منسلک کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہیے۔
اداکارہ متھیرا نے مزید کہا کہ ایک تو کسی کا مذاق بناتے ہیں، دوسرا اسے فروغ دے کر نمایاں بھی کرتے ہیں۔ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے، مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔