لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے معاوضہ کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم ”ٹچ بٹن “کی پروڈیوسرعروہ
حسین کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ہرجانے کے نوٹس کے مطابق اداکارہ کا موقف ہے کہ عروہ نے انہیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ2فروری 2020ءکو شروع ہوئی تھی اور انہوں نے 5جون 2020ءتک اپنا کام مکمل کروالیاتھا لیکن معاہدے کے باجود انہیں تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔
اداکارہ نے نوٹس میں کہا کہ عروہ حسین کو باربار کی یقین دہانی کے باوجود انہیں کوئی مناسب جواب نہیں دیا گیا، رواں برس کے وسط میں عروہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک بھجوایا گیا جوکہ طے شدہ معاوضے کا کچھ حصہ تھا ۔اس لیے وہ چیک پروڈیوسرکو واپس بھجوا دیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ عروہ کے رویے کے باعث پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی ہی رقم کے تقاضے کیلئے شرم،ندہ ہوتی رہیں، انہیں بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے اداکیے جائیں۔ 14روزمیں نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں یہ مقدمہ عدالت میں دائرکردیا جائے گا۔