
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ثناءنے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش کے بعد ان کے والد نے انہیں سات دن تک گود میں
نہیں لیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے یہاں بیٹی پیدا ہو۔
ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران ثنا نے بتایا کہ ان کے والد کو بیٹے کی خواہش تھی وہ نہیں چاہتے تھے کہ لڑکی پیدا ہو ۔ اسی لیے انہوں نے سات دن تک مجھے اٹھایا تک نہیں۔ ثنا نے کہا کہ ان کی والدہ بتایا کرتی تھیں کہ ڈاکٹر نے ان کی والدہ کو کہا کہ اگر آپ کو یہ بچی نہیں چاہیے تو مجھے دے دیں ۔میں اسے ڈاکٹر بناﺅں گی ۔
اداکارہ نے بتایا کہ پہلی فلم سنگم کے تمام پیسے اپنی والدہ کو تھما دیئے جس پر ان کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں ، طلاق کے متعلق سوال پر ثنا نے کہا ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور میرے دل میں ابھی بھی میرے سابق شوہر کے لیے عزت ہے اور اس نے بھی میرے فیصلے کی عزت کی تو اس لیے میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔





































