
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ کومل عزیز نے لڑکیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ ڈگری حاصل کریں، شاندار کیریئر بنائیں اور تھوڑی
جمع پونجی رکھیں۔
اداکارہ کومل عزیز خواتین اور لڑکیوں کیلئے کافی فکرمند رہتی ہیں، انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب کو بہترین ہمسفر ملے۔مگر براہ کرم پہلے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کیجئے۔
ایک شاندار قسم کا پیشہ ورانہ کیریئر بنائیے اور تھوڑی جمع پونجی بھی رکھیے،ایک طرف ان کے اس پیغام کو اکثر مداحوں نے ناصرف سراہا بلکہ اس بات کی تائید کرتے ہوئے اس سے متفق بھی دکھائی دیئے۔





































