لاہور(شوبز ڈیسک ) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں
فلم انڈسٹری پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی ۔
صائمہ نور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے اب بہترین وقت ہے اس کے لےے اب سب کو چاہےے کہ وہ اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا ہو کر لالی ووڈ کے سنہرے دور کی واپسی کیلئے دن رات جدوجہد کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔