کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مشیل مورون ان سے دوستی کرنا
چاہتے ہیں اور انہیں ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں ایک سوال پر کہا مجھے کوئی خاص پسندیدہ تو نہیں مگر بہت سے ہالی ووڈ ایک مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اور وہ ہیں ہالی ووڈ کے ہیرو مشیل مورون جو مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مجھے میسج کیا اور مجھ سے یہ بات کہی، جس پر میں پریشان ہوگئی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو ڈیٹ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مشیل مورون اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر فلم 365 ڈیز ریلیز ہوئی تھی ،جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی بےحد مشہور ہوئے تھے۔