
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔
جنت مرزا اور ان کے منگیتر عمر بٹ کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، حال ہی میں جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں۔ں سنگل ہوں۔
جنت مرزا نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے،خیال رہے کہ کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بریک اپ کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی لیکن کچھ ہی دیر بعد ان کا بھانڈا پھوٹ گیا اور ایک سنجیدہ پوسٹ مذاق میں تبدیل ہوگئی، اصل میں جنت مرزا نے عمر بٹ کے کلین شیو ہونے پر عارضی طور پر از راہ مذاق ان سے علیحدگی کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔





































