لاہور (شوبزڈیسک ) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر بنے جعلی اکاو¿نٹ سے خبردار کرتے ہوئے
جعلسازوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بچپنا چھوڑ کر بڑے ہوجائیں۔
سوشل میڈیا جعلساز نے نہ صرف ان کے نام سے جعلی پروفائل بنائی بلکہ اس پر تصدیق شدہ بلیو ٹک بھی خرید لی۔
صبا قمر نے اپنے اصل اکاو¿نٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرکے وضاحت کہ اور کہا ہے کہ بلیو ٹک کے نشان پر بھروسہ نہ کریں۔ یہ ایک جعلی اکاﺅنٹ ہے اور میرا آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ یہ ہے۔
اداکارہ نے جعلسازی کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹی شہرت کی خاطر جعلی معلومات پھیلانا بند کر دیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچپنا چھوڑیں اور بڑے ہوجائیں کیونکہ توجہ حاصل کرنے کے لیے جعلی اکاو¿نٹ بنا کر اس پر پیسہ خرچ کرنا سراسر بچکانہ حرکت ہے۔