کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتائی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہمارے معاشرے سے ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے۔ پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے۔ اسی لیے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔
اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ ان کی کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو مناسب نہیں ،لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے،اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل خواتین معاشی طور پر خودکفیل ہوگئی ہیں چنانچہ وہ شوہر کے ساتھ تھوڑی سی ناموافقت بھی برداشت نہیں کرتیں۔ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں ۔اس لئے اسے شوہر کی ضرورت نہیں ور وہ طلاق کی طرف چلی جاتی ہیں۔