
کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا تاہم پہلے ڈرامے
کے آڈیشن کے بعد اس سے انہیں نکال دیا گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دوران تعلیم جیب خرچ کیلئے ماڈلنگ اور وی جے کے طور پر کام کیا لیکن کچھ ہی عرصے بعد کسی وجہ سے ان کی وی جے کی نوکری ختم ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ نوکری ختم ہونے کے بعد نینا کاشف نے انہیں ڈرامے میں اداکاری کیلئے کال کی تو انہیں یہ کہہ کر منع کردیا کہ ابھی ایم بی اے مکمل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد جب ان کا ایم بی اے مکمل ہوا تو باقاعدہ کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے سی وی تیار ہی کر رہی تھیں کہ نینا کاشف نے دوبارہ ان سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ اب تعلیم مکمل ہوگئی ہے تو آڈیشن کیلئے آجاو¿۔
تاہم آڈیشن کے بعد ڈرامے میں لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ لڑکی سمجھ نہیں آرہی،صنم جنگ نے بتایا کہ نینا کاشف نے مذکورہ ہدایت کار کو بہت منایا لیکن جب وہ نہ مانے تو انہیں شہزاد کشمیری سے تبدیل کر دیا اور مجھے دوبارہ دل مضطر کیلئے بلا لیا تھا۔مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی چیز کسی کے لیے لکھ دی جاتی ہے تو وہ اسے مل کر ہی رہتی ہے۔





































