
کراچی (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کی کینسر سے صحتیابی کا راز صرف اللّٰہ پر توکل ہے۔
ٹی وی شو میں کینسر کے علاج کے دوران ہونے والے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوے اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بریسٹ کینسر تھا اور کیموتھراپی کے 12 راو¿نڈز سے پہلے میری ایک سرجری ہوئی تھی،اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کورونا لاک ڈاو ن کی وجہ سے میری زیادہ تر فیملی میرے ساتھ نہیں رہ سکتی تھی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے اس دوران سیپسس ہو گیا اور وہ کوما میں چلی گئی تھی۔ اس کے بعد میں چل بھی نہیں سکتی تھی لیکن االلہ کے کرم سے میں دوبارہ صحت یاب ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات ہے، لیکن میرے کینسر سے صحت یاب ہونے کا راز صرف اللّٰہ پر توکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ توکل کرنا درختوں سے سیکھا ہے کہ جب سردیوں میں درختوں کے سارے پتّے جھڑنے کے بعد صرف ٹہنیاں رہ جاتی ہیں اور درخت بالکل سوکھ جاتے ہیں، لیکن پھر بھی وہ کھڑے رہتے ہیں ،کیونکہ ا±نہیں یقین ہوتا ہے کہ بہار کا موسم دوبارہ بھی ا ٓئے گا۔




































