
لاہور ( شوبز ڈیسک )اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پر نہ صرف ان کی کردار کشی کی گئی، بلکہ بیٹوں کو بددعائیں بھی
دی گئیں۔
ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر شکرانے ادا کرنے کے بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔یہاں تک کہ ان کی کردار کشی کی گئی اور ان کے بیٹوں کو بد دعائیں دی گئیں۔
صاحبہ کے شوہر اداکار ریمبو نے کہا کہ ان کے خیال میں جس گھر میں بیٹی پیدا نہیں ہوتی وہ گھر مکمل ہی نہیں ہوتا، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انہیں بیٹیوں کے نصیبوں سے متعلق سوچ کر ڈر لگتا ہے۔





































