
کراچی ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ حنا خواجہ بیات سوشل میڈیا پر اپنے شوہر روجر داد بیات کے انتقال کے بعد معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے پر ہونے
والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا بیات نے بتایا کہ میں اپنے مداحوں سے تھوڑا پریشان ہوں۔
اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کیا پتہ کہ کون کس حال میں ہے۔ وہ بس تکلیف پہنچانا جانتے ہیں۔ شوہر کے انتقال کے بعد کام پر واپسی ہوئی تو لوگوں نے میرے بارے میں کہا کہ یہ اپنی عدت پوری کیے بغیر کام پر واپس کیسے آ گئیں؟ ۔کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ یہ اتنا تیار ہوکر آئی ہیں ،ان کو اپنے شوہر کے انتقال کا کیا غم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جب تک انسان زندہ ہے، اسے ہر حال میں زندگی میں آگے بڑھنا ہے۔ دین کے احکام اور حدود کو سمجھ کر چلنا ہوتا ہے۔ عدت میں بھی کچھ شرائط اور کچھ مخصوص احکام ہیں جنہیں لوگوں کو سمجھنا چاہیے۔




































