
کراچی (شوبز ڈیسک )اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں انہیں تربیت دینے کے بجائے ان کا
استحصال کیا اور یہ کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ بہت جعلی اور بے رحم ہوتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے مارننگ شو میں اداکارہ متھیرا نے انکشاف بھی کیا کہ سال 2022 میں بھی متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سال نو کے موقع پر ان کا خطرناک روڈ حادثہ ہوا تھا۔
ان کے مطابق روڈ حادثے کے دوران ان کے سینے پر سخت چوٹیں لگیں جب کہ ان کا جبڑا بھی ٹیڑھا ہوچکا تھا اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے ۔ انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وہ کافی عرصے تک زیر علاج رہیں اور اس دوران بستر پر رہیں۔ انہوں نے کوئی ایکسرسائز نہیں کیجس وجہ سے ان کا وزن بڑھ گیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ زائد الوزن ہیں لیکن انہیں اپنی جسامت اور رنگت سے پیار ہے۔
ساتھ ہی متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے جسم سے تین بار چربی نکلوائی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ مزید ایک بار مذکورہ عمل سے گزریں گی،متھیرا نے 2021 میں احسن خان کے شو میں جسم سے چربی نکلوانے کے آیشن ’لیپو سکشن‘ کروانے کا اعتراف کیا تھا اور اب بھی انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر وہ چوتھی بار بھی اسی عمل سے گزریں گی۔
اداکارہ متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے 15 برس کی انتہائی چھوٹی عمر میں کام کرنا شروع کیا ۔جب وہ شوبز میں آئیں تو بچی تھیں۔ انہیں بہت ساری چیزوں کا پتا نہیں تھا۔ان کے مطابق انہیں نہ تو درست انداز میں بولنا آتا تھا اور نہ ہی انہیں دیگر چیزوں کا علم تھا۔ اسی وجہ سے ہی شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں ان کا استحصال کیا۔م
تھیرا نے شکوہ کیاکہ شوبز انڈسٹری نے ان کی تربیت اور ترویج کرنے کے بجائے ان کا استحصال کیا،انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ شوبز انڈسٹری کے افراد جھوٹے اور مطلب پرست ہوتے ہیں۔
انہوں نے شوبز میں مصنوعیت دیکھی، کیریئر کے دوران ان پر مشکل حالات بھی آئے اور جب انہوں نے شوبز کے افراد سے مالی مدد مانگی تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کے بجائے آن لائن پلیٹ فارمز پر انہیں بلیک کردیا،شوبز میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹی وی پر شو کی میزبانی ہی کرتی رہیں گی اور ان کا اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ م
تھیرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بہن اداکارہ روز حافظ قر آن ہیں،انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن روز کم عمری میں زائد الوزن ہوتی تھیں اور ان کا وزن 100 کلو سے زیادہ تھا لیکن انہوں نے ایکسرسائیز کرکے اپنا وزن کم کیا۔




































