
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان پہاڑوں کی وادی میں خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے بیٹے کے ہمراہکیے گئے شمالی علاقہ جات کے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہیں ، مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ نے لکھا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے ،جیسے کہ وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ ا ٓپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا مشکل ہے جب تک آپ کے ارد گرد ا ٓپ کے چاہنے والے یا جن سے آپ محبت کرتے ہیں موجود ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اس پوسٹ کے اختتام میں مزید لکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں، تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچائی جس پر وہ ان کی اور اللہ تعالیٰ کی مشکور ہیں۔





































