
کراچی (شوبزڈیسک)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نے اپنے نئے کردارکیلئے ’ٹپوری ل±ک اپنا لیا ۔
اداکارہ کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس نئے ل±ک میں ا±نہیں پہچانناخاصا مشکل ہے کیوں کہ نازک اندام حسینہ سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔
آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند سونیا اکثر اوقات ہی اپنے نت نئے کرداروں کیلئے مشکل ترین صورتحال میں خود کو ڈھالتے ہوئے نظر ا ٓتی ہیں۔
سونیا خان کا اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ نشے کے عادی افراد بھی انسان ہوتے ہیں۔ میرے نئے کردارمرشد سے ملیے۔ یہ میرے نئے پروجیکٹ کے لیے نیا لک ہے ۔انہوں نے اپنے نئے ڈرامے سے متعلق لکھنا ہے کہ ’سراب میں حورین کا کردار ادا کرنے کے بعد مرشد ایک اور کردار ہے، جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔




































