
لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارائیںاورجڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
جڑواں بہنوں نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے ،وہیں اب اِن کے شوہر بھی مشکل میں ہیں، اداکارہ ایمن اور منال خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سن کر خوب ہنس رہی ہیں۔
ویڈیو میں منال خان کے شوہر، احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے،احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ اِنہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔




































